بدہ 24 اپریل 2024

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کب اور کس شہر میں ہونگے؟ پی سی بی اعلان کردیا

لاہور(دھرتی نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز رواں سال جون میں کراچی میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور چھ فرنچائزز کے نمائندگان نےیہ متفقہ فیصلہ جمعرات کو منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس میں کیا ۔قومی کرکٹ ٹیم کی مئی/اپریل اور اگست/ستمبر میں بین الاقوامی مصروفیات کے باعث جون کی ونڈو کو ایونٹ کے لیے سب سےموزوں قرار دیاگیا ہے۔ایونٹ کے بقیہ 20 میچز اب قومی کرکٹ ٹیم کی 13 مئی کو زمبابوے سے واپسی اور 26 جون کو انگلینڈ روانگی کے درمیان وقت میں شیڈول کیے جائیں گے۔پی سی بی کی انتظامیہ اب ایونٹ کے بقیہ میچوں سے متعلق آپریشنل اور لاجسٹک انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد فرنچائز مالکان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کرے گا۔

Facebook Comments