جمعہ 29 مارچ 2024

چیئر مین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، جماعت اسلامی کسے ووٹ دے گی ؟ واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(دھر تی نیوز – نیشنل ڈیسک ) جماعت اسلامی نے سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دھرتی نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کی سینیٹ میں ایک نشست ہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم حکومتی یا اپوزیشن امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ سینیٹ میں آج چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہونے جارہاہے جس کیلئے سینیٹرز نے پارلیمنٹ میں پہنچنا شروع کر دیاہے جبکہ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی بھی سینیٹ پہنچ چکے ہیں ۔پی ڈی ایم کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی ہیں ۔حکومت کے پاس 47 اور اپوزیشن کے پاس 51 سینیٹرز کی حمایت موجود ہے تاہم چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہو گا ۔

Facebook Comments