جمعہ 29 مارچ 2024

سینیٹ میں کیمروں کا انکشاف، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا .

اسلام آباد(دھر تی نیوز – نیشنل ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیر شبلی فراز اورسینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل پولنگ بوتھ میں جنہوں نے کیمرے ڈھونڈے انہوں نے ہی لگائے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ ہال میں سے برآمد ہونے والے خفیہ کیمروں کے معاملے پر وفاقی وزیر شبلی فراز اور سینیٹر فیصل جاوید نے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران کن کن لوگوں کو بھرتی کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ان کے اپنے بھرتی کئے ہوئے بندے ہیں۔ انہی بندوں نے ان کے کہنے پر کیمرے لگائے،وہ ان کے اشاروں پر کام کرتے ہیں،اپوزیشن والے وہ لوگ ہیں جو چوری بھی کرتے ہیں اور ایف آئی آر بھی کرواتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہم اس سارے معاملے کی نئے سرے سے تحقیقات کروائیں گے۔ جو عناصر اس میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہناتھا وزیر اعظم عمران خان کا موقف واضح ہے کہ انتخابات اوپن بیلٹ ہونا چاہیے اور ہم یہ مسئلہ لے کر قومی اسمبلی بھی گئے اورسپریم کورٹ بھی گئے مگر اپوزیشن نے ہر جگہ ہماری مخالفت کی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ لوگ چور ہیں اور ڈرتے ہیں۔ کیوں کہ یہ صر ف ضمیر خرید کر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ممبران کو ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتاتے ہیں،بلیک میلنگ، دھونس اور کرپشن انکا مقصد ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہناتھا کہ اپوزیشن والے دو نمبر لوگ ہیں یہ شروع سے ہی دونمبری کرتے ہیں۔ انہیں صرف این آر او چاہئے اور یہ این آر او کے لئے اس طرح کے ڈرامے کررہے ہیں۔ فیصل جاوید نے کہا کہ ہم نئے پولنگ بوتھ کی بھی نگرانی کریں گے۔ دونوں رہنماو¿ں نے اپوزیشن کو اوپن بیلٹ کے تحت ووٹنگ کروانے کا بھی چیلنج کیا۔

Facebook Comments