بدہ 24 اپریل 2024

کوٹیری قندیل لنک روڈ کا افتتاح کر دیا گیا

باغ(دھرتی‌نیوز-‌نیشنل‌ڈیسک )ایم ٹی بی سی کی جانب سے تعمیر ہونے والی کوٹیری قندیل لنک روڈ کا افتتاح کر دیا گیا، یہ روڈ سینئر سٹیٹ آفیسر اسمبلی (ر) سردار محمد نسیم خان مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے نام منسوب کر دی گئی۔روڈ کا افتتاح ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید آصف شاہ نے کیا ۔

تفصیلات کے مطابق حادثات اور ٹریفک جام اس جگہ کا بڑا مسئلہ تھا،عوام علاقے کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس روڈ کا لنک روڈ کر دیا گیا ہے جس پر تین کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئی جس کے تمام اخراجات ایم ٹی بی سی نے ادا کی.

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ جناب سید آصف شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایم ٹی بی سی آزادکشمیر حکومت کے بعد دوسرا بڑا پرائیویٹ ادارہ ہے جس میں بڑی تعداد میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پہ بھرتی کیا، ایم ٹی بی سی کا بےروزگاری کے اس دور میں یہ بڑی کاوش ہے کہ وہ لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں۔آزادکشمیر کے اندر اس چھوٹے سے خطے کے اندر ایک لاکھ ملازمین ہیں،اب ہمارے پاس گنجائش نہیں کہ ہم مزید لوگوں کو بھرتی کر سکیں۔پرائیویٹ کمپنیوں کو مواقع دینے ہوں گئے تا کہ س علاقے کی بےروزگاری ختم ہو۔

Facebook Comments