جمعہ 29 مارچ 2024

ووٹ چورشرم کرو اور کرسی چھوڑو: مریم نواز

اسلام آباد(دھرتی نیوز-نیشنل ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر محترمہ مریم نواز نے سینیٹ میں پولنگ بوتھ کے اوپر سے خفیہ کیمرے برآمد ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ چورو شرم کرو اور کرسی چھوڑو۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ عادی، سند یافتہ ووٹ چور ہر بار ووٹ چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈ کرلاتا ہے مگر رنگے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے، مگر اب انکی حالت پتلی ہوچکی ہے کہ ایجنسیوں سے فون کروا کر، گن پوائنٹ پر ووٹ لینے سے بھی بات نہ بنی تو کیمرے لگا کر اپنے ہی ارکان کی جاسوسی کرنی پڑگئی، ایسی تاریخی ذلت سے توبہ۔ ووٹ چورو شرم کرو اور کرسی چھوڑو۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ آرٹی ایس اور ڈسکہ دھند کے بعدسینیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے آخری جنگ بھی ہار چکے ہیں۔حکومت سپریم کورٹ سے منہ کی کھانے کے بعد آئینی ترمیم میں ناکام ہوئی۔ صدارتی آرڈیننس ردی کا ٹکڑا بن گیا تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے۔

ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور اپوزیشن کے ووٹ چوروں کو این آر او دینے سے انکارکے بعد الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانے میں ناکامی کے عبد خفیہ کیمروں کے ذریعے آئین کی توہین ایک سنگین جرم ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹرز بھی سوچتے ہوں گے کیا مصیبت گلے پڑ گئی ہے، نا ا گلے بن رہی ہے نہ ل اِگلے بن رہی ہے۔

Facebook Comments