جمعہ 29 مارچ 2024

24 گھنٹوں میں مزید 46 مریض انتقال کر گئے،2 ہزار338 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(دھرتی نیوز – نیشنل ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 46 اموات اور 2 ہزار 338 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 476 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 2 ہزار 536 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار703 ہے۔ 5 لاکھ 68 ہزار65افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار698افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار452، خیبر پختونخوا 2 ہزار138، اسلام آباد میں 520، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 317 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 46 ہزار963، خیبر پختونخوا 75 ہزار52، سندھ 2 لاکھ 60 ہزار661، پنجاب میں ایک لاکھ 82 ہزار576، بلوچستان 19 ہزار171، آزاد کشمیر 10 ہزار816اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments