بدہ 24 اپریل 2024

حمزہ شہباز کی جیل سے رہائی کا نقصان مریم صفد ر کو ہوا، شہباز گل

اسلام آباد(دھرتی نیوز -نیشنل ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے جیل سے باہر کا سب سے زیادہ نقصان مریم نواز کو ہوا ہے، 26مارچ کو ہونے والا لانگ مارچ اب حمزہ شہباز اور مریم صفد ر کے درمیان ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے جلسے، دھمکیاں، استعفے اور سینیٹ الیکشن سب ناکام ہوگئے ہیں۔

دھرتی نیوز کے مطابق شہباز گل کا کہنا تھامسلم لیگ کے اراکین نے سینیٹ الیکشن میں سید یوسف رضا گیلانی کو ووٹ ڈالنے کی بجائے اپنے ووٹ خراب کئے ہیں۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اس وقت اندورنی انتشار میں مبتلا ہے کہ پارٹی کا گد ی نشین کو ن ہوگا اسی وجہ سے لیگی ارکان نے یوسف رضا گیلانی کوووٹ نہیں دیا۔

Facebook Comments