جمعرات 28 مارچ 2024

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں خاتون کے ساتھ چار افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ

لاہور (دھرتی نیوز -نیشنل ڈیسک )صوبائی دالرلحکومت کے علاقے نشتر قالونی میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیاہے ، پولیس نے چار ملزمان کو حراست میں لے لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیاہے کہ گزشتہ رات اسے ملازمت کا جھانسہ دے کر چاروں ملزمان گھر میں لے گئے جہاں اس کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی ، پولیس کا کہناتھا کہ دوملزمان پر زیادتی جبکہ دو پر معاونت کا الزام ہے ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں افراد کو حراست میں لے لیاہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔ ملزمان میں عثمان ، کلیم اللہ، زوہیب اور معظم شامل ہیں۔ ڈی این اے رپورٹ کا انتظار کیا جارہاہے جس کے بعد مزید صورتحال واضح ہو سکے گی۔ ملزمان سے بیانات لینے کا سلسلہ جاری ہے ۔

دوسری جانب صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کے نجی ہسپتال میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیاتی کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے چار ملزمان کو حراست میں لے لیاہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ آپریشن تھیٹر میں خاتون کو ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کے چار افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے ڈاکٹر شعیب چانڈیو سمیت چاروں افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

Facebook Comments