جمعرات 25 اپریل 2024

سینٹ الیکشن، مولانا عبدالغفور حیدری کو ووٹ کم ملنے کی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(دھرتی نیوز – نیشنل ڈیسک)چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈیم ایم) کے مشترکہ امیدوار مولانا عبدالفعور حیدری کو ووٹ کم ملنے کی کہانی سامنے آگئی۔

دھرتی نیوز کے مطابق عبدالغفورحیدری کو ٹکٹ دینے پر بلوچستان کی چھوٹی جماعتیں ناراض تھیں، پی ڈی ایم کی چھوٹی جماعتیں بھی اپنا حصہ مانگ رہی ہیں۔چھوٹی جماعتوں کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم تینوں جماعتوں نے آپس میں کی، ہمیں کچھ بھی نہیں دیاگیا۔

کمیٹی نے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کیلئے عبدالغفور حیدری نام تجویز کیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کے معاملے پر سربراہی کمیٹی میں اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔

Facebook Comments