ھفتہ 20 اپریل 2024

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذ ب اور ان کے بچوں کوکورونا ہو گیا

اسلام آباد( دھرتی نیوز- نیشنل ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب اور ان کے تین بچوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی ترجمان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ ’ پیارے دوستو میرا اور میرے تینوں بچوں حسین شاویز ، محمد حمزہ علی اور زہرہ شوزب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ، اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ میرے اور میرے بچوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں ۔“

اس سے قبل پاکستان کے معروف سیاستدان اسد عمر ، شاہ محمود قریشی ، بلاول بھٹو ، سعید غنی ، مراد علی شاہ اور قاسم سوری کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں تاہم وہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد صحت یاب ہو گئے تھے ۔

Facebook Comments