جمعہ 19 اپریل 2024

ہار تسلیم نہ کرنے والے چھوٹی سوچ کے مالک ہیں، غلام سرور خان

اسلام آباد(دھرتی نیوز -نیشنل ڈیسک) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ الیکشن کو متنازعہ بنانا چاہتی ہے، مسلم لیگ ن کا دشمن بیانہ آگے نہیں چلے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ انتخابی اصلاحات کی بات کی ہے،ہارے ہوئے الیکشن کو تسلیم نہ کرنے والوں کی مذمت کرنی چاہئے۔ اپنی ہار تسلیم نہ کرنے والے چھوٹے دماغ اور چھوٹی سوچ والے لوگ ہیں۔ الیکشن لڑنے والوں کو اپنے رویوں پر غور کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کو سینیٹ الیکشن میں سندھ، بلوچستان، خیبرپختواہ میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یہ جہاں جاتے ہیں الیکشن کو متنازع بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے بیان کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف دوائی کابہانا ملک سے فرار ہیں مگر وہاں بیٹھ کر ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیان پربے انتہا نفرت کا اظہار کررہا ہوں، نواز شریف کی ساری گفتگوکی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ ادارے ملک کے ستون ہیں، ملک دشمن لوگوں کے ایجنڈے پر عمل کرکے ملک کے ستون کمزور نہیں کرنے چاہئے۔ نواز شریف کے بیانات اخباروں کی زینت نہ بنانے پر وفاقی وزیر نے میڈ یا کو خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کے ساتھ نفرت کا اظہار کرنا چاہئے۔ انہیں اہمیت نہیں دینی چاہئے۔نواز شریف نے ملکی سیاست میں کرپشن کو فروغ دیا۔

Facebook Comments