بدہ 24 اپریل 2024

ای روزگار پروگرام سے تربیت حاصل کرنے والے 28ہزار گریجوایٹس کتنا زرمبادلہ کما چکے ہیں ؟ راجہ یاسر ہمایوں نے حیران کن انکشاف کردیا

کوال(دھرتئ نیوز) وزیر ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا ہے کہ ای روزگار پروگرام محکمہ امور نوجواناں ، کھیل اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کا مشترکہ منصوبہ ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو آن لائن پلیٹ فارمز سے آمدنی کمانے کی تربیت فراہم کرنا ہے،ای روزگار پروگرام سے اب تک 28ہزار گریجوایٹس تربیت لے کر 2ارب 40کروڑ روپے زرمبادلہ کما چکے ہیں جن میں خواتین کی تعداد54فیصد ہے۔

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چکوال میں ای روزگار سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا کہ چکوال ای روزگار سنٹر سمیت پنجاب میں 32 ای روزگار سنٹرز فعال ہو چکے ہیں جن میں چار خواتین کیلئے مختص ہیں،ای روزگار ایسا پروگرام ہے جس کی بدولت تربیت یافتہ گریجوایٹس گھر بیٹھے روزگار کما سکتے ہیں۔چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے کہا کہ ای روزگار پروگرام پنجاب میں نوجوانوں کو بلا معاوضہ فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت فراہم کررہا ہے،ای روزگار کے تحت تین ماہ کے عرصے کیلئے نوجوانوں کو تکنیکی‘کنٹینٹ مارکیٹنگ اور کری ایٹو ڈیزائن کے شعبوں میں آمدنی کمانے کی تربیت دی جاتی ہے۔

 تقریب میں ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم، ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی ۔

Facebook Comments