جمعہ 19 اپریل 2024

ایمن خان نے ماورہ حسین کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

کراچی (دھرتی نیوز) اداکارہ ایمن خان نے مشورہ دیا ہے کہ اداکارہ ماورہ حسین بہت دبلی ہیں انہیں وزن بڑھانا چاہیے۔ ان کے اس مشورے کے بعد سوشل میڈیا پرایمن خان کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

ایمن خان نے اپنے شوہر منیب بٹ کے ہمراہ ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران ان سے سوال پوچھا گیا کہ انہیں ماورہ حسین کی ایک بات جو سب سے اچھی لگتی ہو اس کے بارے میں بتائیں۔ ایمن خان نے کہا کہ انہیں ماورہ حسین کی وہ تصاویر بہت اچھی لگتی ہیں جو وہ جمعہ کے روز ’جمعہ مبارک‘ کے کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aiman Minal Khan (@aiman.minal.fc)

ایمن خان سے جب پوچھا گیا کہ وہ ماورہ کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی تو انہوں نے کہا کہ ماورہ کو وزن بڑھانا چاہیے، وہ بہت ہی دبلی ہیں۔ ایمن خان نے اداکارہ صبور علی کو بھی مشورہ دیا کہ انہیں بھی اپنا وزن بڑھانا چاہیے۔’میں جب صبور سے ملتی ہوں تو کہتی ہوں یار اگر تمہارے تین حصے کیے جائیں تو میں ایک بنوں گی۔‘ ایمن خان کے مطابق صبور علی اور ان کی بہن سجل علی دونوں ہی بہت دبلی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Showbiz Family (@showbizfamily)

ایمن خان کی جانب سے ماورہ حسین کو دبلی قرار دیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ’باڈی شیمنگ‘ کا طعنہ دیا ہے اور انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ یہ باڈی شیمنگ ہے، ’پتلی ہے تو موٹی ہو، موٹی ہے تو پتلی ہو‘ معاشرہ کبھی خوش نہیں ہوتا، باڈی شیمنگ نہ تو مذاق ہے اور نہ ہی قابل قبول ہے۔ آخر یہ ایسی بات کر بھی کیسے سکتی ہے، کیا تمہیں پتہ ہے کہ اس طرح کے تبصروں کی وجہ سے کتنے لوگوں کو کھانے کا ڈس آرڈر لاحق ہوجاتا ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ اگر یہی بات ایمن اور منال کو کہی جاتی اور انہیں وزن تھوڑا کرنے کا مشورہ دیا جاتا تو انہوں نےہنگامہ مچا دینا تھا۔

Facebook Comments