جمعہ 29 مارچ 2024

ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی کابڑا فیصلہ، پولیس جوانوں میں خوشی کی لہر

لاہور(دھرتی نیوز)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقدہ اردل روم میں بڑا فیصلہ کر تے ہوئے فلائنگ سکواڈ، ایس ایس یو اور جوڈیشل ونگ میں تعیناتی کا عرصہ ایک سال سے کم کے کر چھ ماہ کر دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی طرف سے یہ فیصلہ سنتے ہی پولیس جوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس افسران اور ملازمین نے ڈی آئی جی آپریشنزکے روبرو ذاتی شنوائی کے دوران اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔اپیلوں،ذاتی مسائل اورٹرانسفر پوسٹنگ سمیت مختلف معاملات میں پولیس ملازمین باقاعدگی سے اردل روم میں پیش ہو رہے ہیں۔ ساجد کیانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اردل روم میں ذاتی شنوائی کا مقصد پولیس ملازمین کے معاملات میں سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ پولیس ملازمین اپیلوں،ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے سفارشیں کروانے کی بجائے اردل روم میں اپنے مسائل سامنے لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ براہ راست شنوائی سے مسائل کے حل اور انتظامی امور بہتر بنانے کے حوالے سے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔

Facebook Comments