ھفتہ 20 اپریل 2024

فرانس کے آسکر ایوارڈ شو میں کورونا پابندیوں کیخلاف ادکارہ کا برہنہ ہوکر احتجاج

پیرس میں فرانس کا آسکر ایوارڈ کہلائے جانے والے ‘سیزر’ ایوارڈ میں ایک اداکارہ نےکورونا پابندیوں کے خلاف برہنہ ہوکر احتجاج کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 57 سالہ اداکارہ کورِن مسیرو گدھے کی کھال والا لباس (کوسٹیوم) پہن کر اسٹیج پر آگئیں ، اس دوران انہوں نے اندر ‘خون آلود’ لباس بھی پہن رکھا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اسٹیج پر آکر اچانک کپڑے اتار دیے اور برہنہ ہوگئیں، واضح رہے کہ ‘سیزر’ ایوارڈ کو فرانس کا آسکر ایوارڈ بھی کہا جاتا ہے۔

اداکارہ کے احتجاج کا مقصد کورونا وائرس کے دوران سنیما ہالز کی بندش سمیت آرٹ اور دیگر ثقافتی تقریبات پر پابندیوں کے خلاف آواز اٹھانا تھی، انہوں نے اپنے جسم پر ‘ثقافت نہیں، مستقبل نہیں’ اور ‘ہمیں ہمارا آرٹ واپس کرو’ کے نعرے درج کر رکھے تھے۔

خیال رہےکہ فرانس میں کورونا وائرس کے باعث گذشتہ 3 ماہ سے زائد عرصے سے سنیما ہالز بند ہیں اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں پر بھی پابندیاں عائد ہیں۔

Facebook Comments