جمعہ 19 اپریل 2024

سعودی عرب: غیر ملکی افراد کی نوکریوں سے متعلق اہم فیصلے

ریاض(دھرتی نیوز ڈیسک)  سعودی وزارت افرادی قوت نے غیر ملکی افراد کی نوکریوں سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ اب غیر ملکی افراد سعودی عرب میں اپنی نوکری تبدیل کر سکیں گے، اور اگر چاہیں تو ملک بھی چھوڑ بھی سکیں گے۔

سعودی وزارت کے مطابق غیر ملکی افراد حکومتی شعبوں میں نوکری کے لیے ڈیجیٹل کاغذات پر اپلائی کر سکتے ہیں، اس کے لیے غیر ملکی کے پاس تصدیق شدہ روزگار معاہدے کا ہونا لازمی ہے۔

وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی نئی جگہ نوکری کے لیے کیوی پلیٹ فارم کے ذریعے اپلیکیشن دی جائے، اس کے لیے نوٹس کی مدت کے ساتھ موجودہ آجر کا استعفیٰ بھی جمع کرانا پڑے گا۔

ملازمت کے نئے قوانین میں سابقہ ہروب کیسز ختم ہوجائیں گے؟ غیرملکی ورکرز کیلئے اہم خبر

واضح رہے کہ سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے یہ اہم وضاحت بھی جاری کی جا چکی ہے کہ مملکت میں ملازمت کے نئے قوانین میں سابقہ ہروب کیسز ختم نہیں کیے جا رہے، اس کے خاتمے کی خبر محض افواہ ہے۔

وضاحت میں کہا گیا کہ اس معاملے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، لہٰذا سابقہ ہروب کیسز کو ختم کرنے کے لیے وہی طریقہ کار ہوگا جو پہلے تھا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں آج سے ملازمت کے نئے قوانین کا نفاذ ہو گیا ہے۔

Facebook Comments