ھفتہ 20 اپریل 2024

پیپلزپارٹی مسترد شدہ ووٹوں کا معاملہ آج عدالت میں چیلنج کرے گی

اسلام آباد(دھرتی نیوز)پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں مسترد شدہ ووٹوں کا معاملہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔

فاروق ایچ نائیک، نیئربخاری ، رضاربانی اور لطیف کھوسہ پر مشتمل قانونی ٹیم بنا دی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ الیکشن میں 7 ووٹ مسترد کئے جانے پر مشاورت کی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسترد شدہ ووٹ کا معاملہ (آج) اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

Facebook Comments