جمعہ 26 اپریل 2024

خود ساختہ طور پر لاپتہ شخص پولیس نے ڈھونڈ نکالا لیکن دراصل یہ کیوں کی تھی؟ افسوسناک انکشاف

کراچی (دھرتی نیوز)شہر قائد میں پولیس نے خود ساختہ طور پرلاپتہ شخص کو برآمد کرلیا، پولیس حکام کے مطابق تفتیش کی تو لاپتہ شخص کا موبائل فون استعمال ہونے کا انکشاف ہوا جس پر سراغ لگایا تو وہ اپنی بہن کےگھرروپوش تھا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق شوہر کے لاپتہ ہونے کے بعد اس کی بیوی نے عدالت میں جھوٹی پٹیشن دائر کی کہ اس کے شوہر مجیب کو اغواء کرلیاگیا جبکہ خود ساختہ طور پر لاپتہ مجیب نے بیوی کی مدد سے پٹیشن میں تین سگے بھائیوں کا نام ڈلوادیا اور عدالت کے حکم پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے خود ساختہ طور پر لاپتہ شخص کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔

bکراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے رہائشی مجیب الرحمان اور دوست کو 2 فروری کوحراست میں لیا تھا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پوچھ گچھ کے بعد ملزمان کو رہا کیا۔حکام نے بتایا کہ ملزم کا رہائی پانے والا دوست گھر آگیا جبکہ ملزم مجیب رشتہ داروں کے گھر چھپ گیا اور ملزم مجیب کی اہلیہ نے شوہر کی ملی بھگت سے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن فائل کی۔

Facebook Comments