جمعہ 29 مارچ 2024

بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرکے نہر میں ڈالنے والا ملزم خود بھی اسی نہر میں ڈوب کر ہلاک, پولیس کا ایسا دعویٰ کہ کسی کو یقین نہ آئے

فیصل آباد (دھرتی نیوز) فیصل آباد میں 11 سالہ بچےکو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس حراست سے فرار ہوتے ہوئے سیم نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

 دھرتی نیوز کےمطابق ماموں کانجن کےعلاقے میں چار روز قبل 11 سالہ اسد علی کو گھرکے باہر سے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور قتل کرکےسیم نہر میں لاش پھینک دی گئی تھی, پولیس نے شبے کی بنیاد پرمحلے دار ذیشان کو حراست میں لےکرتفتیش کی تو ملزم نے بچے کو اغوا کرنے اور زیادتی کے بعد قتل کرنےکا اعتراف کرلیا اور بتایا کہ اس نے بچے کو اغوا کیا پھر زیادتی کرکے قتل کیا اور لاش نہر میں پھینکی۔

 پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم ذیشان کو آلہ قتل کی برآمدگی کےلیےسیم نہر پرلےجایا گیا جہاں اس نے بھاگنے کی کوشش کی اور اسی سیم نہر میں چھلانگ لگادی جس سے ملزم ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

Facebook Comments