جمعہ 29 مارچ 2024

شہبازگل پرانڈے اورسیاہی پھینکنے کامعاملہ ، لاہورہائیکورٹ کا حملے کا نوٹس، کارروائی کاحکم

لاہور(دھرتی نیوز)معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاسی پھینکنے کے معاملے کا لاہورہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا ،جسٹس شہزاداحمد نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کاحکم دیدیا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق جسٹس شہزاداحمد نے کہاہے کہ پولیس کسی بےگناہ کےساتھ زیادتی نہ کرے،ہائیکورٹ میں آنیوالاہرشحص قابل احترام ہے، شہبازگل پرسیاہی اورانڈے پھینکنے پرتشویش ہے،عدالت نے کہاکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے ذمہ داروں کی شناخت کی جائے۔

Facebook Comments