جمعہ 26 اپریل 2024

کرپشن کے دیوانوں کا مجموعہ یہ فیصلہ نہیں کر سکا کہ استعفے دینے ہیں یا لینے ہیں؟فردوس عاشق اعوان

لاہور(دھرتی نیوز-نیشنل ڈسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے دیوانوں کا مجموعہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اتحاد جو گرتے پڑتے وجود میں آنے کے 6 ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال یہ فیصلہ نہیں کرسکا کہ استعفے دینے ہیں یا لینے ہیں؟ وہ ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کی باتیں کررہے ہیں جسکے ذمہ دار یہی بدنما سیاسی چہروں کے حامل مفاد پرست اور کرپٹ گاڈ فادرز خود ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے فردوس عاشق ا عوان کا کہنا تھا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کا بڑے سے بڑا چور کسی بھی طرح خود کو بڑا لیڈر ثابت کرکے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کا ریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتا ہے، کرپٹ ٹولہ کان کھول کر سن لے، مارچ لانگ کریں چاہے شارٹ، استعفے دیں یا نہیں، عمران خان ہی 2023 تک اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیراعظم رہے گا۔

Facebook Comments