منگل 16 اپریل 2024

نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تین بچوں کو ذبح کردیا

کوئٹہ (دھرتی نیوز) نیو سریاب میں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں گلہ کاٹ کر ذبح کیا گیا تھا، پولیس حکام کے مطابق مقتولین اور زخمی کی عمریں 6 سے 12سال کے درمیان ہیں ، پولیس نے تفتیش کے لیے گھریلو ملازمہ کو حراست میں لے لیا۔

 دھرتی نیوز کے مطابقنیوسریاب کی حدود میں غلام رسول پھاٹک کے مقام پر نامعلوم افراد نے محکمہ تعلیم کے جونیئر کلرک عطاء اللہ کے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے کے وار کرکے تین کمسن بچوں حسنین، زین اور اقصیٰ کو قتل کردیا جب کہ کشمالہ نامی بچی کو شدید زخمی کردیا۔

 پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت عطاء اللہ ، ا س کی بیوی اور ملازمہ گھر پر موجود نہیں تھے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی ہونے والی بچی کشمالہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Facebook Comments