جمعرات 25 اپریل 2024

بھارت نے کوئی اوچھی حرکت دوبارہ کی تو پھر چائے نہیں پیش کریں گے: فواد چوہدری

بھارت نے کوئی اوچھی حرکت دوبارہ کی تو پھر چائے نہیں پیش کریں گے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے کوئی اوچھی حرکت دوبارہ کی تو ہم پھر چائے نہیں پیش کریں گے، مودی نے رات کے اندھیرے میں جہاز بھیجے ہم نے دن کی روشنی میں جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق  برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین سے موجود پاکستانیوں کے معاملے پر بحث ہونی چاہیئے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے دہلی میں جلسہ کیا اور بڑھکیں ماریں، مودی نے رات کے اندھیرے میں جہاز بھیجے ہم نے دن کی روشنی میں جواب دیا۔ جو چائے ہم نے پلائی تھی اس کی گرمائش اب تک محسوس ہو رہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایسی حرکت دوبارہ کی تو ہم پھر چائے نہیں پیش کریں گے۔ پاکستان کی سرزمین پر کشمیر کے لیے پہلے بھی 3 جنگیں لڑی ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی کی شکل میں ہندو شدت پسند حکومت بھارت پر مسلط ہے، بھارت امن نہیں چاہے گا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ جب کوئی شریف بدمعاش بنتا ہے تو اس سے بڑا بدمعاش کوئی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بار بھارت آیا تو چائے نہیں کچھ اور ہی ملے گا، مودی سرکار کے اقدامات نے بتا دیا قائد اعظم کا نظریہ کتنا عظیم تھا۔

Facebook Comments