ھفتہ 20 اپریل 2024

پی آئی اے کا یوم کشمیر پر مسافروں کے لیے انوکھی پیش کش کا اعلان

پی آئی اے کا یوم کشمیر پر مسافروں کے لیے انوکھی پیش کش کا اعلان

کراچی: قومی ایئر لائن نے 5 فروری کو یوم کشمیر پر فضائی مسافروں کے لیے انوکھی پیش کش کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل پانچ فروری کا دن پاکستان میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے، قومی ائیرلائن پی آئی اے نے بھی کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار محبت کا انوکھا انداز اپنا لیا ہے۔

  یوم کشمیر پر پی آئی اے اپنے مسافروں کی تواضع کشمیری چائے اور پلاؤ سے کرے گی، کشمیری چائے اور پلاؤ پی آئی اے کی تمام پروازوں میں پیش کیے جائیں گے۔

پی آئی اے کے مطابق کشمیری کھانے سے مسافروں کی تواضع کا مقصد کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا اور پانچ فروری کو ان کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے یوم کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ یوم یک جہتی کشمیر پر پورے پاکستان میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کور کمیٹی کے اجلاس میں 5 فروری کو کشمیر ڈے بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ملک بھر میں تقریبات کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کشمیری بہن بھائیوں کی آواز دنیا بھر میں اٹھائیں گے۔

Facebook Comments