جمعہ 29 مارچ 2024

سعودی عرب: نیا معاہدہ، غیرملکیوں کے ویزوں سے متعلق گائیڈ بک جاری

ریاض(دھرتی نیوز ڈیسک)  سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے ملازمت کے نئے معاہدے سے متعلق گائیڈ بک جاری کی ہے جس میں خروج وعودہ اور نہائی ویزا نکلوانے کی وضاحت درج ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہدایت نامہ میں نئے معاہدے کے حوالے سے دیگر وضاحتیں بھی درج ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ملازم کو یہ اختیار ہے کہ وہ اپنا خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) اپنے طور پر نکلوا سکتا ہے۔

گائیڈ بک کے مطابق غیرملکی کارکن کو خروج ونہائی(فائنل ایگزٹ) بھی ازخود لگوانے کا اختیار ہوگا، تاہم آجر کسی بھی ممکنہ خدشے کے پیش نظر درخواست پر 10 دن کے اندر اندر اعتراض ریکارڈ کراسکتا ہے۔

مہلت ختم ہونے کے 5 روز کے اندر کارکن خروج و عودہ ویزا نکلوا سکے گا اور وہ مؤثر ہوگا۔ اسی طرح خروج ونہائی ویزا بھی اجرا کی تاریخ سے پندروہ روز کے لیے موثر ہوگا

البتہ غیرملکی کارکن کو ملٹی پل ایگزٹ ری انٹری ویزا جاری کرانے کی اجازت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ نئے قوانین کے تحت ملازمت کا معاہدہ مکمل کرنا لازمی ہوگا، اس سے قبل خروج وعودہ یا خروج ونہائی کی درخواست نہ قابل قبول ہوگی۔

Facebook Comments