ھفتہ 20 اپریل 2024

نواز شریف ہمت کریں، ہم ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کریں گے:فواد چودھری

اسلام آباد (دھرتی نیوز)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ ہمت کرکے پاکستان آئیں، ہم ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کریں گے۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہاکہ استعفے وہ مانگ رہے ہیں جن کا سسٹم میں کوئی حصہ ہی نہیں ہے، پیپلز پارٹی استعفوں والا کام نہیں کرے گی، اگر یہ لوگ استعفے دیں گے تو پھر دیکھیں گے، مولانا فضل الرحمان استعفوں پر لگے ہیں، ان کا کوئی سٹیک ہی نہیں ہے۔انہوں نے پی ڈی ایم کو اسمبلیوں میں بیٹھ کر معملات حل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا سسٹم میں سٹیک ہے وہ کسی کے کہنے پر استعفے نہیں دیں گے

 الیکشن کمیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کیا سینیٹ انتخابات کرپٹ پریکٹیسز کے بغیر ہوئے؟ جس مقصد کے لیے الیکشن کمیشن کو بنایا گیا، وہ پورا نہیں کر سکے تو استعفیٰ دیدیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ متنازع الیکشن کمیشن کام کرے، اگر الیکشن کمیشن نے استعفیٰ نہیں دیا تو توہین عدالت کی پروسیجر کے لیے عدالت جائیں گے،الیکشن کمیشن کا کام شفاف الیکشن کروانا ہے،سینیٹ الیکشن پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہے کہ الیکشن کمیشن ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکا۔

Facebook Comments