ھفتہ 20 اپریل 2024

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا،لاری اڈہ سے 2 دہشتگرد دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار

لاہور(دھرتی نیوز)لاہوربڑی تباہی سے بچ گیا،لاری اڈہ سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کرلئے گئے ۔

 دھرتی نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی ذرائع کاکہناہے کہ دہشتگردوں کاتعلق افغانستان سے بتایاجاتاہے۔دہشتگردوں کی ولایت خان،عبدالملک عرف عزت اللہ کے نام سے شناخت ہوئی۔دہشتگردوں سے اسلحہ،دھماکاخیزمواد،موبائل فونز،اقلیتی رہنماو¿ں کی لسٹ برآمدہوئی ہے۔دہشتگردوں کا مذہبی سکالرزاوراقلیتی رہنماﺅں کو قتل کرنے کا منصوبہ تھا۔

Facebook Comments