جمعہ 19 اپریل 2024

امریکہ میں مساج پارلر اور سپا میں مسلح شخص نے داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، ہلاکتیں

ایٹلانٹا(دھرتی نیوز)امریکی ریاست جارجیا کے دارلحکومت ایٹلانٹا میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں 8 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیاہے ، جاں بحق ہونے والوں میں 6 ایشیائی خواتین شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیاہے ، چروکی کاﺅنٹی کی پولیس کا کہناہے کہ ایک شخص مساج پارلر میں داخل ہوا اور اس نے اندر جا کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو زخمی ہوئے ۔چروکی کاونٹی کے شیرف ’ جے بیکر ‘ کا کہناہے کہ جنوب مغر ب جارجیا میں کارروائی کے دوران ایک 21 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیاہے جو کہ ایٹلانٹا سے 150 میل کی دوری پر ہے ۔بتایا گیاہے کہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد ’ رابرٹ ایران لونگ ‘ کو گرفتار کیا گیاہے جو کہ ووڈ سٹاک جارجیا کا رہنے والا ہے ، اس شخص کو کرسپ کاﺅنٹی سے حراست میں لیا گیا ۔

 بتایا جارہاہے کہ حملہ آور جارجیا ہائی وے پر واقع مساج پارلر میں منگل کی شام ساڑھے چار بجے مقامی وقت کے مطابق داخل ہوا ۔مقامی پولیس کی جانب سے حملہ آور کی تصویر جاری کر دی گئی ہے تاکہ اس ے پکڑنے میں مدد مل سکے ، سی سی ٹی وی کی فوٹیج سے لی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ نوجوان نے عینک لگا رکھی ہے جبکہ گلابی رنگ کی شرٹ زیت تن کی ہوئی ہے ، یہ لڑکا کالے رنگ کی ہنڈائے کی گاڑی میں سوار ہو کر آیا۔

اس کے علاوہ پولیس نے دومزید مقامات پر فائرنگ کے واقعات کی تصدیق کی ہے جو کہ مساج سینٹرز میں ہوئی اور وہ ایٹلانٹا میںسڑک کی سڑک کے آمنے سامنے واقعہ ہیں ۔پولیس کا کہناہے کہ گولڈ سپا میں تین خواتین فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہوئیں جبکہ ایک زخمی ہوئی ۔ بتایا گیاہے کہ شام چھ بجے 911 پر کال کے ذریعے فائرنگ کی اطلاع کی گئی تھی ۔پولیس کا کہناہے کہ فائرنگ کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد میں چھ خواتین کا تعلق ایشیا سے ہے ۔سپا میں ہونے والے فائرنگ چروکی کاﺅنٹی کے پارلر میں فائرنے کے واقعہ کے گھنٹوں بعد ہوئی ہے ۔

Facebook Comments