بدہ 24 اپریل 2024

سہولت بازار پورا سال فنکشنل رہیں گے، عوام کو مہنگائی سے نجات ملے گی، عثمان بزدار

لاہور(دھرتی نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب سہولت بازاراتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناہے کہ اتھارٹی صوبہ بھرمیں سہولت بازاروں کے قیام کویقینی بنائے گی،سہولت بازاروں کا دائرہ کار ہر ضلع اور تحصیل تک بڑھائیں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یہ بازار سال کے 365دن فکشنل رہیں گے،عوام کو مہنگائی سے نجات ملے گی اور حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق پنجاب حکو مت نے پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی ختم کرکے سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدارپیٹرن انچیف جبکہ صوبائی وزیراسلم اقبال سہولت بازار اتھارٹی کے چیئرپرسن ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سہولت بازاروں میں کسان پلیٹ فارم بھی لگائے جائیں گے،کسان پلیٹ فارم کے ذریعے کاشتکاراپنی اشیافروخت کرسکیں۔اتھارٹی صوبہ بھر میں 400سے زائد سہولت بازار قائم کرے گی۔

Facebook Comments