جمعہ 19 اپریل 2024

یہ میں ہوں اور میں جیل نہیں جا رہی، میشا شفیع

گلوکارہ میشا شفیع اور ان کی قانونی ٹیم نے 15 اور 16 مارچ کو برطانوی اور بھارتی میڈیا میں شائع غلط خبروں پر اگرچہ پہلے ہی وضاحت جاری کی تھی۔

تاہم جھوٹی خبریں شائع ہونے کے بعد برطانوی و بھارتی میڈیا سمیت پاکستانی میڈیا میں موضوع کا بحث بننے کے بعد میشا شفیع نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مخالفین کو قرار جواب دیا۔

میشا شفیع نے 16 مارچ کو برطانوی و بھارتی میڈیا میں شائع غلط خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں کسی بھی عدالت یا ادارے نے کوئی سزا نہیں سنائی۔

میشا شفیع کے خلاف 15 اور 16 مارچ کو برطانوی و بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی بعض خبروں میں بتایا گیا تھا کہ انہیں علی ظفر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی اور بعض میں بتایا گیا تھا کہ گلوکارہ کو تین سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔

 ایسی من گھڑت خبروں پر میشا شفیع نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’ان کے خلاف غلط معلومات کی ایک نئی مہم‘۔

انہوں نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ایسے ہی معاملات کی وجہ سے بہت سارے لوگ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر آواز نہیں اٹھاتے اور وہ خاموش رہتے ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meesha Shafi (@meesha.shafi)

میشا شفیع نے لکھا کہ اسی لیے ہی آواز اٹھانا ہراسانی برداشت کرنے سے زیادہ مشکل ہوتا ہے۔

بعد ازاں ان کی قانونی ٹیم نے بھی مذکورہ معاملے پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بھارتی و برطانوی میڈیا کی خبروں کو گمراہ کن اور جھوٹا قرار دیا تھا۔

جیل کی سزا کی خبریں سامنے آنے کے بعد میشا شفیع نے 16 مارچ کو انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے خلاف غلط خبریں پھیلانے والے افراد کو پیغام دیا کہ ’وہ جیل نہیں جا رہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meesha Shafi (@meesha.shafi)

میشا شفیع نے گاڑی میں کھنچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مختصر کیپشن میں لکھا کہ ’یہ ان کی تصویر ہے اور وہ جیل نہیں جا رہیں‘۔

میشا شفیع کی مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، تاہم لوگوں نے گلوکارہ کی اس تصویر پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور لوگوں کے منفی کمنٹس کے اسکرین شاٹ گلوکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی شیئر کیے۔

میشا شفیع نے انسٹاگرام پر دوسری تصویر بھی شیئر کی اور ان کے مداحوں نے ان کی دونوں تصاویر کو پسند کیا اور انہیں بہادر خاتون قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meesha Shafi (@meesha.shafi)

اپنے خلاف جھوٹی خبریں شائع ہونے اور تنقید ہونے کے معاملے پر میشا شفیع نے ای ٹوئٹ بھی کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’وہ معاف کرنے پر یقین رکھتی ہیں‘۔

میشا شفیع نے مذکورہ ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ وہ امن اور محبت پر یقین رکھتی ہیں اور جو لوگ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر لکھ رہے ہیں، وہ ان سے ان کی رائے پر اتفاق کرتی ہیں۔

ساتھ ہی میشا شفیع نے ایسے لوگوں کو بتایا کہ لیکن وہ کسی پر حملہ آور نہیں ہوں گی۔

خیال رہے کہ میشا شفیع کے خلاف شائع من گھڑت خبروں میں جس کیس کا حوالہ دیا گیا تھا، وہ لاہور کی سیشن کورٹ میں تاحال زیر سماعت ہے اور میشا شفیع کے گواہوں کے بیانات اور ان سے جرح ہونا ابھی باقی ہے۔

 

 

Facebook Comments