منگل 23 اپریل 2024

پروپوزل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی سے نکالے جانے والے جوڑے نے شادی کرلی، دلہن کی تصدیق

لاہور (دھرتی نیوز) لاہور یونیورسٹی میں ایک دوسرے کو کھلے عام شادی کی پیشکش کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے جانے والے جوڑے نے شادی کرلی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک اخباری خبر کو لڑکی نے شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ” جزاک اللہ” ۔ اس اقدام سے تصدیق ہوتی ہے کہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ، دلہن نے دیگر لوگوں کا بھی شکریہ اداکیا۔

اس سے قبل حدیقہ اور شہریار نے اپنے اپنے اکاؤنٹ سے ’الحمداللہ‘ کا ٹوئٹ بھی سامنے آیا تھا۔

یادرہے کہ پروپوزل کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی تھی جبکہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے انہیں درسگاہ سے ہی بے دخل کردیا تھا جس کے عبد متعدد معروف شخصیات کی جانب سے ان کی حمایت بھی کی گئی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آنے والے لڑکے شہریار کا لڑکی کی حمایت میں بیان سامنے آیا تھا۔

نوجوان نے کہا تھا کہ لڑکی معصوم ہے لہذا اس کی تصاویر یوں سوشل میڈیا پر وائرل نہ کی جائیں۔شہریار نے لکھا کہ ’لڑکی کے کردار کے بارے میں کوئی بات نہ کریں کیونکہ اس سے اسے اور اس کے اہل خانہ کو اذیت پہنچے گی ، وہ پہلے ہی پریشان ہیں اور اپنی بیٹی کے بارے میں فکر مند ہیں۔ ‘

Facebook Comments