ھفتہ 20 اپریل 2024

وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت آج 1500 مزدوروں میں گھرتقسیم کریں گے

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان ہاﺅسنگ کے تحت آج 1500 مزدوروں میں گھرتقسیم کریں گے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق نیا پاکستان ہاﺅسنگ کے تحت1000 سے زائد فلیٹس اور 500 مکانات تیارکرلئے گئے،وزیراعظم آج مزدور طبقے میں رہائشی فلیٹس اورمکانات تقسیم کریں گے ۔

ورکرز ویلفیئرفنڈ کے تحت3 ہزار ورکرز نے رجسٹریشن کروائی ہے ،قرعہ اندازی کے ذریعے 1500 ورکرز میں فلیٹس اور گھر تقسیم کئے جائیں گے ،وزیراعظم عمران خان آج مزید1500 فلیٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

Facebook Comments