جمعرات 25 اپریل 2024

پنجاب میں سب سے زیادہ کوروناکیسز کس شہر میں رپورٹ ہوئے؟

لاہور(دھرتی نیوز)24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے 61 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی جبکہ 3 ہزار 495 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی۔

 دھرتی نیوز کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ کوروناکیس لاہور سے رپورٹ ہوئے،پنجاب میں مجموعی کورونا کیسز میں سے 60 فیصدلاہور سے سامنے آئے ،ہسپتال ذرائع کے مطابق میوہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے مختص تمام بیڈز بھر گئے ہیں،میوہسپتال میں تمام 90 وینٹی لیٹرزپرمریض موجود ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 1137 کیسزسامنے آئے،24 گھنٹوں میں صرف لاہور میں 671 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Facebook Comments