جمعہ 29 مارچ 2024

افغانستان کا ہیلی کاپٹر راکٹ حملے میں تباہ ، اس میں کون سوار تھا ؟ افسوسناک خبر آ گئی

کابل (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)افغانستان کا ہیلی کاپٹر راکٹ حملے میں تباہ ہو گیاہے جس میں نو افغان سیکیورٹی ممبرز جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ہیلی کاپٹر صوبہ میڈان وارڈک میں گر کر تباہ ہواہے جس میں سوار کریو ممبر اور سپیشل فورس کے اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ہیلی کاپٹر جس وقت اڑان بھر رہا تھا اسے راکٹ سے نشانہ بنایا گیاہے ۔تاہم افغان حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی ہے اور کہا گیاہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

Facebook Comments