بدہ 24 اپریل 2024

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے گھر کے باہر سے مسلح شخص گرفتار ، خود کہاں پر تھیں ؟ جانئے

واشنگٹن(دھرتی نیوز ڈیسک)امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس کی میسا چوسٹ ایونیو میں واقع رہائشگاہ کے باہر سے مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلح شخص کو دوپہر 12 بج کر 12 منٹ پر سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے کارروائی کے دوران گرفتار کیاہے ۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے مشتبہ شخص کی شناخت 31 سالہ پال مورے کے نام سے ہوئی ہے جو سان آنٹونیو کا رہائشی ہے ، پولیس نے گرفتاری کے بعد مشتبہ شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم سے ” اے آر 15 سیمی آٹو میٹک رائفل “ اور شارٹ گن برآمد کی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ گولیوں کے 113 راﺅنڈ بھی قبضہ میں لیے گئے ہیں جو کہ غیر تصدیق شدہ ہیں ۔ نائب صدر کملا ہیرس گھر میں جاری مرمتی کام کے باعث گھر پر موجود نہیں تھیں۔

 

Facebook Comments