جمعہ 26 اپریل 2024

علی گُل پیر نے کرپشن سے نمٹنے کا طریقہ بتادیا

پاکستانی گلوکار اور کامیڈین علی گُل پیر نے اپنی نئی ویڈیو میں مداحوں کو کرپشن سے نمٹنےکا طریقہ بتادیا۔

ٹوئٹر پر علی گل پیر کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ عمران خان کے مشہور بیان کی پیروڈی کرتے ہوئے مداحوں کو کرپشن سے نمٹنے کے طریقے سمجھارہے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کرپشن سے متعلق ایک بیان خاصا وائرل ہوا تھا جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جو شخص اربوں روپے کی کرپشن کرنے کے بعد جیل سے آتا ہے اس پر لوگ پھول پھینکتے ہیں مجھے یہ بتائیں کہ کرپشن کیسے ختم ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو کرپشن کریں وہ ہم میں سے نہیں لوگوں کو چاہیے کہ اسے شادیوں میں نہ بلوائیں ،نہ ہی ان کو لوگ پارٹیز میں بلوایا جائے۔

اپنی نئی ویڈیو میں علی گل پیر عمران خان کے بیان پر مختلف اور دلچسپ انداز میں اداکاری کرتے دیکھتے جاسکتے ہیں۔

کامیڈین کی جانب سے نئی ویڈیو پوسٹ وزیراعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کی گئی ہے جب کہ علی گل پیر نے اپنی ویڈیو میں ا#NoMoreParty اور#NoMoreShaadi کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

Facebook Comments