بدہ 24 اپریل 2024

سابق امام کعبہ شیخ محمد علی الصبونی انتقال کرگئے

ریاض(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)مسجد الحرام کے سابق امام شیخ محمد علی الصبونی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ محمد علی الصبونی کا انتقال ترکی کے علاقے یلوا میں ہوا۔ شیخ محمد علی الصبونی ملک شام میں پیدا ہوئے، انہوں نے کئی تفاسیر کی کتابیں لکھیں۔انہیں 28 برس قبل کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں بطور لیکچرار تعینات کیا گیا، بعد ازاں انہوں نے امّہ القُرا یونیورسٹی میں بھی بطور پروفیسر خدمات انجام دیں۔ان کو رمضان المبارک 1385 ہجری میں مسجد الحرام میں نماز تراویح کی امامت کا شرف بھی حاصل ہوا۔

Facebook Comments