جمعہ 29 مارچ 2024

آئی سی سی نے بابر اعظم کو فلمی ہیرو بنادیا

دبئی(دھرتی نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کو ’ فلیش‘ کے فلمی کردار سے تشبیہ دیدی۔

آئی سی سی)کی جانب سے مختلف فلمی کرداروں پر بین الاقوامی کرکٹرز کی تصویر ایڈیٹ کر کے لگائی گئی ہیں، آئی سی سی کی جانب سے جاری پوسٹر میں 6 بین الاقوامی کرکٹرز موجود ہیں۔ بابر اعظم سمیت بھارتی کپتان ویرات کوہلی، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، ویسٹ انڈیز کے کیرن پولارڈ، انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور آسٹریلیا کے ایلس پیری کو شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو سپرمین کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’آؤ لیگ کو متحد کریں۔‘

 

Facebook Comments