ھفتہ 20 اپریل 2024

جہاز میں خواتین کی لڑائی نے پرواز ہی منسوخ کروا دی ،لیکن یہ جھگڑا دراصل کیوں ہوا؟ حیران کن واقعہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا انسانوں میں پہلے ہی تفریق کی کمی تھی کہ اب ماسک پہننے کا حامی یا مخالف ہونے کی تفریق بھی سامنے آ گئی ہے اور گزشتہ روز امریکہ کے ایک ایئرپورٹ پر اس تفریق نے ایسا گل کھلایا کہ ایک پرواز سے تمام مسافر ہی اتارنے پڑ گئے۔

میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے فورٹ لاﺅڈرڈیل ہالی ووڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں مسافر طویل قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں، ان میں سے اکثر نے فیس ماسک پہن رکھے ہوتے ہیں تاہم کئی فیس ماسک کے بغیر بھی کھڑے ہوتے ہیں۔

دو خواتین اپنے موبائل فونز پر ویڈیوز بناتی ہوئی آ رہی ہوتی ہیں اور وہ فیس ماسک نہ پہننے والوں کا تمسخر اڑا رہی ہوتی ہیں۔ ایسے میں فیس ماسک کی مخالف دو خواتین اپنی قطار سے نکل کر ان سے بھڑ جاتی ہیں اور ان میں ایسی دھینگا مشتی ہوتی ہے کہ پولیس بمشکل انہیں چھڑا پاتی ہے۔ یہ ہنگامہ ایسا بڑھتا ہے کہ ایئرلائن اپنی پرواز ہی منسوخ کر دیتی ہے اور جو مسافر جہاز میں سوار ہو چکے ہوتے ہیں، انہیں بھی اتار دیا جاتا ہے۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس گتھم گتھا ہونے والی خواتین کو اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔

Facebook Comments