جمعرات 25 اپریل 2024

وزیر اعظم عمران خان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد سیاسی مخالفین نے انتہائی شرمناک کام کردیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سیاسی مخالفین کی جانب سے ٹوئٹر پر ان کے خلاف ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے۔

ٹوئٹر پر ’نیازی قبر میں سکون کرو‘ کے نام سے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے جس کے تحت سیاسی مخالفین انہیں برا بھلا کہہ رہے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے یہ روٹین دیکھنے میں آرہی ہے کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے انتہائی نازیبا الفاظ پر مشتمل ٹرینڈز بھی چلاتی ہیں۔

بعض اوقات سیاسی مخالفین کے خلاف گالیوں پر مبنی ہیش ٹیگز کو بھی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل کیا جاتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آج سیاسی مخالفین کی جانب سے چلائے جانے والے ٹرینڈ کے جواب میں تحریک انصاف کے حامیوں نے ’ جیو ہزاروں سال کپتان‘ کا ہیش ٹیگ چلایا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کا آج کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ وزیر اعظم کو کورونا کی ہلکی علامات بھی ظاہر ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگنے سے پہلے ہی وزیر اعظم کورونا کا شکار ہوچکے تھے، ابھی انہیں ویکسین کی ایک ڈوز دی گئی ہے جبکہ ویکسین کی دوسری ڈوز کے دو سے تین ہفتے کے بعد اینٹی باڈیز بننا شروع ہوتی ہیں۔

Facebook Comments