ھفتہ 20 اپریل 2024

دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی تھری ڈی پرنٹڈ عمارت تعمیر

دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی تھری ڈی پرنٹڈ عمارت تعمیر

ابوظبی : دبئی میں تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے تیار ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی عمارت مکمل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی تھری ڈی پرنٹڈ عمارت تعمیر کی گئی ہے جس پر 8 سے 10 لاکھ درہم لاگت آئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 6 ہزار 900 اسکوائر فٹ کے رقبے پر تعمیر ہونے والی دو منزلہ عمارت کو دبئی میونسلپٹی حکام عمومی کاموں کی انجام دہی کےلیے بطور دفتر استعمال کریں گے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ 1 سال میں مکمل ہونے والی اس جدید طرز تعمیر کی حامل عمارت کو بوسٹن میں تھری ڈی پرنٹنگ اور تعمیراتی کمپنی آپس کور کے اشتراک سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی سب سے اونچی تھری ڈی پرنٹڈ عمارت شوزہو چین میں واقع ہے جس کی اونچائی 90 فٹ ہے جبکہ دبئی میں تعمیر ہونے والی عمارت رقبے کے لحاظ سے دنیا میں اب تک کی سب سے بڑی تھری ڈی پرنٹڈ بلڈنگ ہے۔

Facebook Comments