جمعہ 19 اپریل 2024

اگر آپ کو بھی رات کو جلد نیند نہیں آتی تو یہ خبر آپ کے لیے ہے

نیویارک(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) کئی لوگوں کو بستر پر لیٹنے کے بعد تادیر نیند نہیں آتی۔ اگر آپ بھی انہی میں سے ایک ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ماہرین نے کچھ ایسے طریقے بتائے ہیں جن کے ذریعے آپ جلد نیند لاسکتے ہیں اور ان میں پہلا طریقہ یہ ہے کہ آپ دوسروں کے سامنے یہ شیخی بگھارنا ترک کر دیں کہ آپ کتنا کم سوتے ہیں یا آپ اتنے مصروف ہیں کہ آپ کے پاس سونے کا وقت بھی نہیں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی شیخیاں بگھارنے سے ایسے نفسیاتی اثرات مرتب ہوتے ہیں کہ آپ کی نیند واقعی کم ہو جاتی ہے۔ جن لوگوں کو نیند کم آتی ہے، انہیں زیادہ سونے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

ماہرین نے دوسرا حیران کن طریقہ یہ بتایا کہ سونے سے دو گھنٹے پہلے اپنے پارٹنر کے ساتھ جھگڑا کریں اور پھر اس جھگڑے کا تصفیہ کرکے سونے کے لیے بسترمیں جائیں۔ جھگڑا کے بعد معاملہ رفع دفع ہونے سے جذبات پرامن ہو جاتے ہیں اور ذہن پرسکون ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت میں آپ کو فوری نیند آ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین نے بتایا کہ دوپہر کو ایک سے تین بجے کے درمیان 10سے 15منٹ کے لیے قیلولہ کرنا اور میٹھی اشیاءکھانے سے گریز کرنا بھی جلد نیند لانے کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

Facebook Comments