جمعرات 25 اپریل 2024

مردہ سمجھا گیا پولیس افسر 16سال بعد فیملی کو پاگل خانے سے مل گیا ، اس حالت کو کیسے پہنچا؟رُلا دینے والی کہانی

جکارتہ(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) 2004ءمیں انڈونیشیاءمیں سونامی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی تھی اور 2لاکھ 30ہزار سے زائد جانیں نگل گیا تھا۔

ایک پولیس آفیسر بھی اس سونامی میں لاپتہ ہو گیا تھا جس کے متعلق اب تک اس کا فیملی یہی خیال کرتی رہی کہ وہ مر چکا ہے لیکن اب 16سال بعد وہ ایسی جگہ سے مل گیا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ میل آن لائن اس پولیس آفیسر کا نام ایبریپ ایسپ (Abrip Asep)بتایا گیا ہے جو 2004ءمیں سونامی سے متاثر ہونے والے علاقے میں تھا۔

جب سونامی کے بعد اس کا کوئی سراغ نہ ملا تو اس کے گھر والوں نے یقین کر لیا کہ وہ بھی سونامی کی نذر ہو گیا ہے تاہم گزشتہ دنوں ایسپ ایک پاگل خانے سے مل گیا اور اسے اس کی فیملی کے پاس پہنچا دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سونامی میں ایسپ نے جو خوفناک مناظر دیکھے، انہوں نے اس کی دماغی حالت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے اور وہ ذہنی مریض بن گیا جس پر اسے پاگل خانے پہنچا دیا گیا، جہاں اس کا علاج بھی جاری ہے۔ گزشتہ دنوں اس کی فیملی کی طرف سے کچھ ایسی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں جن میں ایسپ بھی ہوتا ہے۔ تصاویر کے ساتھ پوسٹس میں ایسپ کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

 یہ لوگوں نے یہ تصاویر دیکھیں تو ان میں ایک ایسا آدمی بھی تھا جو ایسپ کو اس دماغی بیماریوں کے ہسپتال میں دیکھ چکا تھا۔ اس نے فیملی کو اس کے متعلق بتایا اور جب ایسپ کی فیملی تصدیق کے لیے وہاں گئی تو انہیں ایسپ کو دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا کہ جسے 17سال سے وہ مردہ سمجھ رہے تھے وہ ان کی آنکھوں کے سامنے تھا۔رپورٹ کے مطابق ایسپ کو اس کے گھر والے اپنے ساتھ لے گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اب وہ خود اس کا علاج کروائیں گے۔

Facebook Comments