جمعہ 19 اپریل 2024

اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، 600 دکانیں بند

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی دارالحکومت میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 600 سے زائد دکانوں کو بند کر دیا گیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 30 ریسٹورنٹس اور 2 مارکی کو سیل کیا گیا ہے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 600 دکانوں کو بھی بند کر دیا گیا۔

اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شہر میں 52 سکولوں اور 28 مساجد کا معائنہ بھی کیا گیا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی فیصل مسجد کو بھی کورونا کیسز میں اضافے کے باعث بند کر دیا گیا اور مسجد کو شہریوں سے خالی کرایا گیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Facebook Comments