جمعہ 29 مارچ 2024

کورونا وائرس، لندن میں لاک ڈاون کیخلاف احتجاج کے دوران گرفتاریاں

لندن (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)لندن پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں لوگوں نے لاک ڈاو¿ن کے خلاف احتجاج کیا، ہجوم نے ہائیڈ پارک سے ویسٹ منسٹر تک مارچ کیا اور کورونا ایس ا وپیز کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے کم از کم 33 افراد کو گرفتار کر لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا کہ ہفتے کے مظاہروں میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد توقعات سے تجاوز کر گئی ہے۔ہوم آفس نے کہا کہ موجودہ کورونا وائرس کے قواعد کے تحت لوگوں کے احتجاج میں شرکت کرنا اب بھی غیر قانونی ہے۔ ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر لارنس ٹیلر نے بی بی سی کو بتایا کہ پہلے کی توقع سے زیادہ افراد ہفتے کے مظاہروں میں تھے ،برطانیہ کے چیف سائنسی مشیر ، سر پیٹرک ویلنس نے رواں ماہ کے شروع میں ممبران پارلیمنٹ کو بتایا تھا کے احتجاج کے نتیجے میں انفیکشن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Facebook Comments