بدہ 24 اپریل 2024

وزیراعظم عمران خان نے قرنطینہ سے اپنی تصویر فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے پاکستانیوں کو پیغام جاری کر دیا

لاہور (دھرتی نیوز)وزیراعظم عمرا ن خان کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو بنی گالہ میں قرنطینہ کر لیاہے تاہم اب انہوں نے اپنی تصویر فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے پاکستانیوں کیلئے پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمرا ن نے قرنطینہ میں اپنی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” نیک تمناﺅں اور میرے لیے دعائیں کرنے والوں تمام افراد کا شکر گزار ہوں ۔“تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کرسی بیٹھے ہیں اور کھڑکی سے باہر کی جانب دیکھ رہے ہیں اور ان کی طبیعت بھی بہتر لگ رہی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے گزشتہ روز تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عمران خان کی طبیعت بہتر ہے تاہم انہیں ہلکی کھانسی اور ہلکے کے بخار کی علامات ظاہر ہوئی تھیں ۔ عمران خان حکومت امور پر گھر سے انجام دیں گے۔

I want to thank everyone for their good wishes and prayers

Posted by Imran Khan on Sunday, March 21, 2021

Facebook Comments