منگل 23 اپریل 2024

نوازشریف اور آصف زرداری کرپٹ نہیں تو پھر پاکستان کرپشن فری ملک ہے، فوادچودھری

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وفاقی وزیر فوادچودھری کاکہناہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری کرپٹ نہیں تو پھر پاکستان کرپشن فری ملک ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ عوام کی نیب سے توقع ہے کہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ،ملزمان کو روز تھیڑلگانے کے موقع فراہم کرنا مایوس کن ہے ، ان کاکہناتھا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کرپٹ نہیں تو پھر پاکستان کرپشن فری ملک ہے،اگران کو سزائیں نہیں ہوتیں تو نیب بند کرکے ڈھابہ کھول لیتے ہیں ،ملک کے وسائل ضائع کرنے کا کیا فائدہ؟

Facebook Comments