جمعرات 25 اپریل 2024

پانی کے کم ہوتے ذخائر کو محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

لاہور(دھرتی نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پانی اللہ تعالیٰ کی انمول نعمت ہے،پانی کے کم ہوتے ذخائر کو محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے،حکومت آنے والی نسلوں کے لئے نئے آبی ذخائر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت پانی کو بچانے کیلئے ڈیمز بنانے کے منصوبوں پر کام کررہی ہے جس سے ہزاروں ایکڑ اراضی کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکے گا۔چھوٹے ڈیمز اور آبی ذخائربنانے سے زیر زمین پانی کا لیول بلند ہوگا اور پینے کے پانی کی ضروریات بھی پوری کریں گے۔

 آبی ذخائر کے پراجیکٹ جلد مکمل ہوںگے،پانی قیمتی اثاثہ ہے،اسے کسی قیمت پر ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

Facebook Comments