جمعرات 25 اپریل 2024

کرونا اموات میں کمی، کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ

کرونا کیسز شدت اختیار کرگئے، 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 20 کرونا مریض لقمہ اجل بن گئے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

ملک میں کرونا کے 20 کرونا مریض ایک روز میں زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 863 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں مزید تین ہزار 669 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار 471 ہوگئی۔

24 گھنٹے میں 43 ہزار 498 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3669 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.43 فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ملک میں تاحال 9,817,491 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 70 ہوگئی، اب تک 5 لاکھ 83 ہزار 538 کرونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments