جمعہ 19 اپریل 2024

بحیرہ احمرمیں پاکستانی ملاحوں کا جہاز پھنس گیا، مدد کی اپیل

لاہور(دھرتی نیوز) بحیرہ احمرمیں پاکستانی ملاحوں کا جہاز پھنس گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق مہر نامی جہاز میں چھے پاکستانی ملاح پھنسے ہوئے ہیں۔

سمندر میں پندرہ روز سے پھنسے ہوئےملاحوں نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل ملے ہوئے پانی میں چاول ابال کرکھانے پر مجبور ہیں، فوری مدد نہ کی گئی توموت کے اپنے قریب دیکھ رہے ہیں۔جہازکے کپتان نے بی بی سی کو بتایا کہ جہاز کا رخ کسی بھی طرف نہیں موڑ سکتے۔

Facebook Comments